مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ فَضِيلَةِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 462
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْجَعْدِ، عَنْ أَنَسٍ شِبْهًا بِهِ وَزَادَ عَلَيْهِ: "وَلَكُمْ فِيهِ خَيْرٌ، مَنْ دَعَا فِيهِ بِخَيْرٍ هُوَ لَهُ قِسْمٌ أُعْطِيهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ قِسْمٌ دُخِرَ لَهُ مَا هُوَ خَيْرٌ لَهُ مِنْهُ" . وَزَادَ فِيهِ أَيْضًا: الدُّنْيَا.حافظ محمد فہد
ایک دوسری سند سے انس رضی اللہ عنہ سے سابقہ حدیث کی طرح ہی مروی ہے، البتہ اس میں اضافہ ہے کہ: ”اور تمہارے لیے اس دن میں خیر ہے، جس نے اس میں خیر کی دعا کی اور وہ خیر اس کے لیے تقسیم ہو چکی ہوئی تو وہ فوراً دے دی گئی، اگر تقسیم نہیں ہوئی تو اس کے بدلے ذخیرہ کر لی گئی جو اس سے بہتر ہے۔“