مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ تَرْكِ الْجُمُعَةِ وَلِلْعُذْرِ باب: جمعہ چھوڑنے کی ممانعت اور جائز عذر کا بیان
حدیث نمبر: 458
حَدَّثَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: أَبْصَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلًا عَلَيْهِ هَيْئَةُ السَّفَرِ، فَسَمِعَهُ يَقُولُ: لَوْلَا أَنَّ الْيَوْمَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ لَخَرَجْتُ، فَقَالَ عُمَرُ: اخْرُجْ، فَإِنَّ الْجُمُعَةَ لَا تَحْبِسُ عَنْ سَفَرٍ.حافظ محمد فہد
اسود بن قیس اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک مسافر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اگر آج جمعہ کا دن نہ ہوتا تو میں سفر کو نکل جاتا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سفر پر نکل جاؤ کہ جمعہ آدمی کو سفر سے نہیں روکتا۔“