مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَىٰ (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا) باب: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا بیان: ”اور جب وہ کسی تجارت یا کھیل کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ جاتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں“
حدیث نمبر: 456
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "لَا يَتْرُكُ أَحَدٌ الْجُمُعَةَ ثَلَاثًا تَهَاوُنًا بِهَا إِلَّا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ" . قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَفِي بَعْضِ الْحَدِيثِ: "ثَلَاثًا" .حافظ محمد فہد
ابوالجعد الضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی مسلسل تین جمعے سستی سے چھوڑ دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض روایات میں ہے آپ ﷺ نے یہ الفاظ تین دفعہ ارشاد فرمائے۔