مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَا قُرِئَ فِيهَا وَالِاعْتِمَادِ عَلَى الْعَصَا باب: جمعہ کے دن کے خطبے، اس میں پڑھی جانے والی سورتوں اور لاٹھی پر سہارا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 443
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ عَلَى عَصًا إِذَا خَطَبَ؟ قَالَ: نَعَمْ، يَعْتَمِدُ عَلَيْهَا اعْتِمَادًا. أَخْرَجَ الثَّمَانِيَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.حافظ محمد فہد
ابن جریج رحمہ اللہ سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا نبی ﷺ جب خطبہ دیتے تو لاٹھی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے؟“ عطاء رحمہ اللہ نے کہا: ”ہاں، آپ ﷺ اس پر اچھی طرح ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے۔“