مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَا قُرِئَ فِيهَا وَالِاعْتِمَادِ عَلَى الْعَصَا باب: جمعہ کے دن کے خطبے، اس میں پڑھی جانے والی سورتوں اور لاٹھی پر سہارا لینے کا بیان
حدیث نمبر: 438
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ أَنَّهُمْ كَانُوا يَخْطُبُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ قِيَامًا يَفْصِلُونَ بَيْنَهُمَا بِجُلُوسٍ حَتَّى جَلَسَ مُعَاوِيَةُ فِي الْخُطْبَةِ الْأُولَى فَخَطَبَ جَالِسًا، وَخَطَبَ فِي الثَّانِيَةِ قَائِمًا.حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم جمعہ کے روز منبر پر کھڑے ہو کر دو خطبے دیتے تھے اور ان دو خطبوں کے درمیان بیٹھ کر فرق کرتے، یہاں تک کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے پہلا خطبہ بیٹھ کر دیا اور دوسرا خطبہ کھڑے ہو کر۔