مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ باب: خطبہ کے دوران خاموش رہنے (توجہ دینے) کا بیان
حدیث نمبر: 428
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ [ ص: 19 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قُلْتَ: لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَدْ لَغَوْتَ .حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تو نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سے کہا ”چپ رہ“، جبکہ جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہے، تو تو نے (خود) لغو حرکت کی ہے۔“