مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ لَا يُقَامُ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن کسی شخص کو اس کی جگہ سے نہ اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 422
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَعْمَدِ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فَيُقِيمَهُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَقْعُدَ فِيهِ" .حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”نہ ارادہ کرے تم میں سے کوئی آدمی دوسرے کی طرف کہ اسے اس کی جگہ سے اٹھائے، پھر اس جگہ پر خود بیٹھ جائے۔“