مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ لِلْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے لیے غسل اور خوشبو لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 409
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ: "يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ عِيدًا لِلْمُسْلِمِينَ فَاغْتَسِلُوا، وَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ طِيبٌ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ يَمَسَّ مِنْهُ وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ" .حافظ محمد فہد
ابن السباق سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک جمعہ کے خطبہ میں ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! یہ جمعہ کا دن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے عید کا دن مقرر کیا ہے لہذا (جو جمعہ کے لیے آئے) وہ غسل کرے اور جس کے پاس خوشبو ہو تو کوئی حرج نہیں کہ وہ اسے استعمال کرے، اور مسواک ضرور کیا کرو۔“