مسند الإمام الشافعي
كتاب الجمعة— جمعہ کے مسائل
بَابُ مَا هَدَانَا اللهُ تَعَالَىٰ لَهُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ باب: اللہ تعالیٰ نے ہمیں جمعہ کے دن کی جو ہدایت دی، اس کا بیان
حدیث نمبر: 404
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نَحْنُ الْآخِرُونَ وَنَحْنُ السَّابِقُونَ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَا مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا الْيَوْمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ، [ ص: 7 ] فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ، فَالنَّاسُ لَنَا تَبَعٌ، الْيَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ" .حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہم (دنیا) میں تو آخر میں آنے والے ہیں، لیکن (قیامت کے دن) ہم (جنت میں داخل ہونے میں) سبقت کرنے والے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں بعد میں، تو یہ دن (جمعہ) وہ ہے جس کے بارے میں اہل کتاب نے اختلاف کیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی تعظیم پر ثابت رکھا، لوگ ہمارے پیچھے ہیں، (اس کے بعد) دوسرا دن (ہفتہ) یہود کا اور تیسرا دن (اتوار) نصاریٰ کا۔“