مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ مَسَافَةِ مَا لَا تُقْصَرُ الصَّلَاةُ فِيهِ وَمَا تُقْصَرُ فِيهِ باب: وہ مسافت جس میں نماز قصر نہیں ہوتی اور وہ جس میں قصر کی جائے گی
حدیث نمبر: 349
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ رَكِبَ إِلَى رِيمٍ فَقَصَرَ الصَّلَاةَ فِي مَسِيرِهِ ذَلِكَ. قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ نَحْوٌ مِنْ أَرْبَعَةِ بُرُدٍ.حافظ محمد فہد
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ریم (مدینہ کے قریب جگہ کا نام) کی طرف سوار ہو کر گئے، اور اس راستے میں نماز قصر پڑھی۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ بھی مدینہ سے چار برید پر واقع ہے۔