مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ باب: سفر میں نماز قصر (مختصر) کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 341
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ آمِنًا لَا يَخَافُ إِلَّا اللَّهَ تَعَالَى يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ اور مدینہ کے درمیان امن کی حالت میں سفر کیا آپ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے تھے، اور آپ دو رکعت نماز پڑھتے۔