مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ باب: سلام پھیرنے سے پہلے سجدہ سہو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 327
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ ثُمَّ سَلَّمَ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں (چار رکعت والی نماز کی) دو رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ (قعدہ) کیے بغیر کھڑے ہو گئے بیٹھے نہیں، لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب آپ نے نماز مکمل کی تو ہم سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے، لیکن آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے، جبکہ آپ بیٹھے تھے پھر سلام پھیرا۔