مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ الْمُحْدِثِ وَالْحَاقِنِ وَالْحَاقِبِ باب: جس کا وضو ٹوٹ گیا ہو، یا جسے پیشاب یا پاخانے کی شدت سے حاجت ہو (اس کی نماز کا بیان)
حدیث نمبر: 325
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، يَعْنِي: ابْنَ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ: أَنَّهُ كَانَ يَؤُمُّ أَصْحَابَهُ يَوْمًا، فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ، فَلْيَبْدَأْ بِهِ قَبْلَ الصَّلَاةِ" .حافظ محمد فہد
عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ایک دن نماز پڑھا رہے تھے تو وہ قضائے حاجت کے لیے چلے گئے (کسی کو مصلائے امامت پر کھڑا کر کے) پھر واپس آئے تو فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ”جب تم میں سے کوئی پاخانہ کی حاجت محسوس کرے تو نماز سے پہلے اس سے فراغت حاصل کر لے۔“