مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ إِمَامَةِ الْمَفْضُولِ باب: کم فضیلت والے شخص کی امامت کا بیان
حدیث نمبر: 298
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ: أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ كَانَا يُصَلِّيَانِ خَلْفَ مَرْوَانَ قَالَ: فَقَالَ أَمَا كَانَ يُصَلِّيَانِ إِذَا رَجَعَا إِلَى مَنَازِلِهِمَا؟ فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا كَانَا يَزِيدَانِ عَلَى صَلَاةِ الْأَئِمَّةِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حسن و حسین رضی اللہ عنہما مروان کے پیچھے نماز پڑھتے تھے، امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں، حاتم بن اسماعیل نے پوچھا: ”کیا وہ اپنے گھروں میں آکر نماز (دوبارہ) نہیں پڑھتے تھے؟“ تو جعفر رحمہ اللہ نے کہا: ”نہیں، اللہ کی قسم وہ اماموں کی نماز پر زیادتی نہیں کرتے تھے۔“