مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابٌ فِي دَمِ الْحَيْضِ باب: حیض کے خون (کی صفائی اور اس کے احکام) کا بیان
حدیث نمبر: 28
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، فَقَالَ: "حُتِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَاءِ ثُمَّ رُشِّيهِ وَصَلِّي فِيهِ" .حافظ محمد فہد
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، بیان فرماتی ہیں: میں نے نبی ﷺ سے حیض کا خون جو کپڑے کو لگ جائے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اسے کھرچ پھر پانی سے مل کر دھو پھر اس پر پانی بہا اور اس میں نماز پڑھ۔“