مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ الْجُلُوسِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ وَالْأَرْبَعِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْعَبَثِ وَوَضْعِ الْكَفَّيْنِ باب: دو اور چار رکعتوں میں بیٹھنے، فضول حرکت سے بچنے اور ہتھیلیاں رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 251
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ، قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ؟ قَالَ: ذَلِكَ يُرِيدُ.حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ پہلی دو رکعتوں کے بعد (تشہد) میں ایسے بیٹھتے گویا آپ گرم پتھر پر ہیں۔“ امام شافعی فرماتے ہیں میں نے کہا: ”حتی کہ آپ کھڑے ہو جاتے؟“ ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہاں! یہی وہ بیان کرنا چاہتے ہیں۔“