مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابُ غَسْلِ الْبَوْلِ مِنَ الْمَسْجِدِ باب: مسجد سے پیشاب دھونے (اور اسے پاک کرنے) کا بیان
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَقَدْ تَحَجَّرَتْ وَاسِعًا" ، قَالَ: فَمَا لَبِثَ أَنْ بَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَكَأَنَّهُمْ عَجِلُوا عَلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَمَرَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ، أَوْ سَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُهْرِيقَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلِّمُوا وَيَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں ایک اعرابی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا: ”اے اللہ! محمد ﷺ اور مجھ پر رحم کر اور ہمارے علاوہ کسی پر رحم نہ کر“، (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو نے (اللہ کی) وسیع (رحمت) کو محدود کر دیا۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تھوڑی دیر بعد اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کیا اور لوگوں نے اس (کو ہٹانے) کے لیے جلدی کی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو روکا پھر ایک پانی کے ٹب یا ڈول کا حکم دیا، وہ اس پیشاب پر بہا دیا گیا، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم سکھاؤ اور نرمی کرو، سختی نہ کرو۔“