مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابُ غَسْلِ الْبَوْلِ مِنَ الْمَسْجِدِ باب: مسجد سے پیشاب دھونے (اور اسے پاک کرنے) کا بیان
حدیث نمبر: 21
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: بَالَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ، فَعَجِلَ النَّاسُ إِلَيْهِ، فَنَهَاهُمْ عَنْهُ، وَقَالَ: "صُبُّوا عَلَيْهِ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ" .حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ایک اعرابی نے مسجد میں پیشاب کیا لوگوں نے اس کی طرف جلدی کی تو نبی ﷺ نے لوگوں کو روکا اور فرمایا: ”پیشاب پر پانی کا ایک ڈول ڈال دو۔“