مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ باب: نماز میں رفع یدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
حدیث نمبر: 196
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى تُحَاذِيَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَلَا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، جب آپ ﷺ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھ اٹھاتے حتیٰ کہ انہیں کندھے کے برابر کر لیتے اور جب رکوع کرنے لگتے اور رکوع سے سر اٹھاتے (تو اسی طرح رفع الیدین کرتے) اور دو سجدوں کے درمیان ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔“