مسند الإمام الشافعي
كتاب فضائل قريش وغيرهم وأبواب متفرقة— قریش وغیرہ کے فضائل اور متفرق ابواب کا بیان
بَابُ إِثْمِ الْكَذِبِ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ باب: نبی سلام پر جھوٹ باندھنے کے گناہ کا بیان حدیث کو صرف ثقہ راوی ہی روایت کریں۔
حدیث نمبر: 1807
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْبَصْرِيِّ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ أَفْرَى الْفِرَى مَنْ قَوَّلَنِي مَا لَمْ أَقُلْ، وَمَنْ أَرَى عَيْنَيْهِ فِي الْمَنَامِ مَا لَمْ تَرَيَا وَمَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ" .حافظ محمد فہد
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بڑا بہتان یہ ہے کہ کوئی میرے ذمے وہ بات لگائے جو میں نے نہیں کہی، اور جو اپنی آنکھوں کو خواب میں وہ دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھا (یعنی جھوٹا خواب بیان کرے) اور جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کو اپنا باپ ظاہر کرے۔“