مسند الإمام الشافعي
كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها— قیدیوں، فدیہ اور جزیہ عائد کرنے و وصول کرنے کا بیان
بَابُ أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنَ الْمَجُوسِ باب: مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1774
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ بَجَالَةَ يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ.حافظ محمد فہد
بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیا یہاں تک کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔