مسند الإمام الشافعي
كتاب الأسر والفداء وضرب الجزية وأخذها— قیدیوں، فدیہ اور جزیہ عائد کرنے و وصول کرنے کا بیان
بَابُ أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنَ الْمَجُوسِ باب: مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1773
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَ الْمَجُوسَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ فِي أَمْرِهِمْ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ" .حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے روایت کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوس کا ذکر کیا تو فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ ان کے معاملے میں کیا کروں۔“ تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپ ﷺ فرما رہے تھے: ان کے ساتھ وہی طریقہ برتو جو تم اہل کتاب سے برتتے ہو۔“