مسند الإمام الشافعي
كتاب الجهاد وقسم الغنائم— جہاد اور مالِ غنیمت کی تقسیم کا بیان
بَابُ قَسْمِ الْمَغْنَمِ باب: مالِ غنیمت کی تقسیم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى بَيْنَ بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَتَيْتُهُ أَنَا وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ لَا نُنْكِرُ فَضْلَهُمْ لِمَكَانِكَ الَّذِي وَضَعَكَ اللَّهُ بِهِ مِنْهُمْ، [ ص: 38 ] أَرَأَيْتَ إِخْوَانَنَا مِنْ بَنِي الْمُطَّلِبِ أَعْطَيْتَهُمْ وَتَرَكْتَنَا أَوْ مَنَعْتَنَا، وَإِنَّمَا قَرَابَتُنَا وَقَرَابَتُهُمْ وَاحِدَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّمَا بَنُو هَاشِمٍ وَبَنُو الْمُطَّلِبِ شَيْءٌ وَاحِدٌ هَكَذَا" . وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے قریبی رشتہ داروں کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم کیا تو میں اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ ہمارے بنو ہاشم کے بھائی ہیں، ہم ان کی فضیلت کا انکار نہیں کرتے کیونکہ اللہ نے آپ کو ان میں رکھا ہے، لیکن آپ کا ہمارے بنو مطلب کے بھائیوں کے متعلق کیا خیال ہے کہ آپ نے انہیں قرابت کا حصہ دیا اور ہمیں چھوڑ دیا یا منع کیا، حالانکہ ہماری اور ان کی آپ سے رشتہ داری ایک جیسی ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بنو ہاشم اور بنو مطلب ایک ہی چیز ہیں“۔ اور آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالا۔