مسند الإمام الشافعي
كتاب الجهاد وقسم الغنائم— جہاد اور مالِ غنیمت کی تقسیم کا بیان
بَابُ غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ وَبَنِي النَّضِيرِ باب: غزوہ بنی مصطلق اور غزوہ بنی نضیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 1745
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ فَقَالَ قَائِلٌ: وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ.حافظ محمد فہد
ابن شہاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کے مالوں کو جلوا دیا تو کہنے والے نے کہا: ”بنو لؤی (یعنی قریش کے سرداروں) پر بویرہ کے باغات میں چاروں طرف سے پھیلی ہوئی آگ ایک معمولی واقعہ ثابت ہوئی۔“