مسند الإمام الشافعي
كتاب الجهاد وقسم الغنائم— جہاد اور مالِ غنیمت کی تقسیم کا بیان
بَابُ لَا يَفِرُّ وَاحِدٌ مِنِ اثْنَيْنِ باب: ایک شخص دو (دشمنوں) کے سامنے سے نہیں بھاگے گا۔
حدیث نمبر: 1729
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةِ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ [الْأَنْفَالِ: 65] ، فَكَتَبَ عَلَيْهِمْ أَلَا يَفِرَّ الْعِشْرُونَ مِنَ الْمِائَتَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: الآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ [الْأَنْفَالِ: 66] فَخَفَّفَ عَنْهُمْ وَكَتَبَ عَلَيْهِمْ أَلَا تَفِرَّ مِائَةٌ مِنْ مِائَتَيْنِ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اگر تم میں بیس آدمی صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے“ تو مسلمانوں پر فرض کر دیا گیا کہ بیس آدمی دو سو کے مقابلے سے نہ بھاگیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: ”اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی، اور معلوم کر لیا کہ تم میں جوش کی کمی ہے، پس اگر اب تم میں سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آجائیں گے۔“ تو اللہ نے ان سے تخفیف کر دی اور ان پر یہ فرض کر دیا کہ سو (مسلمان) دو سو (کفار) کے مقابلے سے نہ بھاگیں۔