حدیث کتب › مسند الإمام الشافعي › كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات
مسند الإمام الشافعي
كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات— فیصلہ سازی، احکام، دعوے، ثبوت، گواہ کے ساتھ قسم اور شہادتوں کا بیان
بَابُ مَوْضِعِ الْيَمِينِ وَوَقْتِهَا باب: قسم اٹھانے کی جگہ اور وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1722
أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُؤَمَّلٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ مِنَ الطَّائِفِ فِي جَارَتَيْنِ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى، وَلَا شَاهِدَ عَلَيْهِمَا فَكَتَبَ إِلَيَّ أَنِ احْبِسْهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، ثُمَّ اقْرَأْ عَلَيْهِمَا: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا [آلِ عِمْرَانَ: 77] فَفَعَلْتُ فَاعْتَرَفَتْ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ.حافظ محمد فہد
ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو طائف سے دو لونڈیوں کے متعلق لکھا جن میں سے ایک نے دوسری کو مارا تھا اور اس وقت کوئی گواہ بھی نہیں تھا، تو انہوں نے میری طرف جواب میں لکھ بھیجا کہ ان کو عصر کے بعد روک اور ان پر یہ آیت پڑھ کہ ”جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچتے ہیں۔“ (آل عمران : 77)۔ ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں میں نے اسی طرح کیا تو ان میں سے ایک نے (جرم کا) اعتراف کر لیا۔