مسند الإمام الشافعي
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان
بَابُ مَا لَا قِصَاصَ فِيهِ وَلَا دِيَةَ باب: وہ معاملات جن میں نہ قصاص ہے اور نہ دیت۔
حدیث نمبر: 1672
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ: اطَّلَعَ رَجُلٌ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهَا رَأْسَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ" .حافظ محمد فہد
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے کسی حجرہ میں سوراخ سے دیکھا، (اس وقت) نبی ﷺ کے پاس ایک کنگھا تھا جس سے سر مبارک کھجا رہے تھے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم جھانک رہے ہو تو میں یہی کنگھا تیری آنکھ میں چوبھ دیتا، کیونکہ اجازت کا مطالبہ تو دیکھنے کی وجہ سے ہے۔“