مسند الإمام الشافعي
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کا بیان
بَابُ مَا لَا قِصَاصَ فِيهِ وَلَا دِيَةَ باب: وہ معاملات جن میں نہ قصاص ہے اور نہ دیت۔
حدیث نمبر: 1670
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ: أَنَّ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ أَخْبَرَهُ: أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ إِنْسَانًا جَاءَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَعَضَّهُ إِنْسَانٌ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْهُ، فَذَهَبَتْ ثَنِيَّتَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: تَعَدَّتْ ثَنِيَّتُهُ.حافظ محمد فہد
ابو ملیکہ نے بیان فرمایا کہ ایک انسان ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور اس کو ایک دوسرے انسان نے دانت سے کاٹا تو اس نے اپنا ہاتھ اس سے کھینچا کہ اس کا ایک سامنے کا دانت گر گیا، تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس کا سامنے کا دانت رائیگاں چلا گیا۔