حدیث نمبر: 1667
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ نَافِعٍ يَذْكُرُ عَنْ مَالِكٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَقَرَأْنَا عَلَى مَالِكٍ: إِنَّا لَمْ نَعْلَمْ أَحَدًا مِنَ الْأَئِمَّةِ فِي الْقَدِيمِ وَلَا الْحَدِيثِ قَضَى فِيمَا دُونَ الْمُوضِحَةِ بِشَيْءٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ وَقَوْلَ الشَّافِعِيِّ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد

امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس نے ابنِ نافع سے سنا، اس نے مجھے بتایا کہ وہ امام مالک رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی (سابقہ حدیث) کی مثل روایت کرتے ہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور ہم نے امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے (یہ بات) پڑھی کہ ہم سلف اور موجودہ ائمہ میں سے کسی کو بھی نہیں جانتے جس نے ”موضحہ“ (وہ زخم جس میں ہڈی نظر آنے لگے) کے علاوہ اس سے کم درجے کے کسی زخم میں (دیت کا) کوئی فیصلہ دیا ہو۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة / حدیث: 1667
تخریج حدیث ايضاً، وكتاب الأم (268/7)۔