مسند الإمام الشافعي
كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة— قتل، قصاص، دیت اور قسامت (خون بہا) کا بیان
بَابُ دِيَةِ الذِّمِّيِّ وَالْمَجُوسِيِّ باب: ذمی اور مجوسی کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1656
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَرْسَلْنَا إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ نَسْأَلُهُ عَنْ دِيَةِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ، فَقَالَ سَعِيدٌ: قَضَى فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافٍ.حافظ محمد فہد
صدقہ بن یسار سے روایت ہے ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی طرف پیغام بھیج کر یہودی اور عیسائی کی دیت کے متعلق پوچھا تو سعید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس میں چار ہزار کی ادائیگی کا فیصلہ دیا۔“