مسند الإمام الشافعي
كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة— قتل، قصاص، دیت اور قسامت (خون بہا) کا بیان
بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ باب: جنین (ماں کے پیٹ میں موجود بچے) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1651
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَأً سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ شَيْئًا؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ جَارَتَيْنِ لِي فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَأَلْقَتْ جَنِينًا مَيِّتًا فَقَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كِدْنَا أَنْ نَقْضِيَ فِي مِثْلِ هَذَا بِرَأْيِنَا.حافظ محمد فہد
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”میں اس شخص کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے نبی ﷺ سے پیٹ کے بچے (جنین) کے متعلق کچھ سنا ہو؟“ تو حمل بن مالک بن نابغہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اپنی دو بیویوں کے درمیان رہتا تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے مارا، تو اس نے پیٹ کا بچہ مردہ جنا، اس میں رسول اللہ ﷺ نے ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ دیا۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قریب تھا کہ اس مسئلہ میں ہم اپنی رائے سے فیصلہ دے دیتے۔“