مسند الإمام الشافعي
كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة— قتل، قصاص، دیت اور قسامت (خون بہا) کا بیان
بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ باب: جنین (ماں کے پیٹ میں موجود بچے) کی دیت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1650
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ، فَقَالَ الَّذِي قُضِيَ عَلَيْهِ: كَيْفَ أَغْرَمُ مَنْ لَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَهَلَّ وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْكُهَّانِ" .حافظ محمد فہد
ابن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس بچے کے بارے میں جو اپنی ماں کے پیٹ میں قتل کر دیا جائے، ایک غلام یا باندی دینے کا فیصلہ دیا، جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا اس نے کہا: ”میں ایسی چیز کی دیت کیسے دوں، جس نے نہ پیا ہے، نہ کھایا ہے، نہ بات چیت کی ہے، اور نہ ہی ولادت کے وقت اس کی آواز سنائی دی ہے، کیا ایسی صورت میں تو دیت رائیگاں نہ ہو گی؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص کاہنوں کا بھائی لگتا ہے۔“