حدیث نمبر: 1649
قَالَ الشَّافِعِيُّ فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ: مَا الْخَبَرُ بِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْجَنِينِ عَلَى [ ص: 311 ] الْعَاقِلَةِ؟ قِيلَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، قَالَ الرَّبِيعُ: وَهُوَ يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
حافظ محمد فہد

امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا، اگر کوئی کہے کہ وہ بات کیسے ہے جس میں نبی ﷺ نے جنین میں عورت کو دیت کی ادائیگی کا فیصلہ دیا؟ تو کہا جائے گا، ہمیں ثقہ نے خبر دی۔ ربیع نے کہا: وہ یحییٰ بن حسان ہیں۔ انہوں نے لیث بن سعد سے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابن مسیب سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة / حدیث: 1649
تخریج حدیث انظر الحديث السابق برقم (1648)۔