مسند الإمام الشافعي
كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة— قتل، قصاص، دیت اور قسامت (خون بہا) کا بیان
بَابُ إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ باب: بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سب سے بڑا دشمن وہ قاتل ہے جو اپنے (اصل) قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے۔
حدیث نمبر: 1618
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابٌ: "إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَالضَّارِبُ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے، انہوں نے ان کے دادا سے روایت کیا، فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کے قبضہ کے ساتھ ایک کتاب پائی گئی کہ: ”بے شک لوگوں میں سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑا ظالم وہ قاتل ہے جو لڑائی نہ کرنے والے کو قتل کرے، اور اس کو مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو مارے، اور جس نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کو اپنا ولی بنایا تو اس نے اس وحی کا انکار کیا جو اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ پر نازل فرمائی۔“