مسند الإمام الشافعي
كتاب الحدود— شرعی حدود (سزاؤں) کا بیان
بَابُ مَا لَا قَطْعَ فِيهِ باب: وہ چیزیں جن (کی چوری) پر ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہے
حدیث نمبر: 1595
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ مُعَلَّقٍ فَإِذَا آوَاهُ الْجَرِينُ فَفِيهِ الْقَطْعُ" .حافظ محمد فہد
عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”لٹکے ہوئے پھل (کی چوری) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ البتہ جب وہ کھلیان (کھلی جگہ) میں (کاٹ کر رکھ لیں) تو اس میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔“