حدیث نمبر: 1580
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ، وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَزَنَتْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إِنْ عَادَتْ فَزَنَتْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ مِنْ شَعَرٍ، يَعْنِي: الْحَبْلَ . [ ص: 274 ]
حافظ محمد فہد

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے، اور اس کا زنا واضح ہو جائے تو اس پر کوڑوں کی حد لگاؤ، اس کو ملامت نہ کرو، اگر پھر دوبارہ وہ زنا کرے اور اس کا زنا واضح ہو جائے تو پھر اس پر کوڑوں کی حد لگاؤ اور اس کو لعن طعن نہ کرو، اگر پھر (تیسری مرتبہ) وہ زنا کرے اور اس کا زنا واضح ہو جائے تو اسے بیچ دو خواہ بالوں کی ایک رسی کی قیمت کے بدلے میں ہو۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحدود / حدیث: 1580
تخریج حدیث اخرجه البخاري، الحدود، باب لا يثرب على الامة اذا زنت ولا تنفى (6839) ومسلم، الحدود، باب رجم اليهود، اهل الذمة، في الزنى (1703)۔