حدیث نمبر: 1573
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَزَادَ سُفْيَانُ وَشِبْلٌ، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ أَنَّ ابْنَهُ زَنَا بِامْرَأَةِ رَجُلٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ فَجَلَدَ ابْنَهُ مِائَةً، وَغَرَّبَهُ عَامًا وَأَمَرَ أُنَيْسًا أَنْ يَغْدُوَ عَلَى امْرَأَةِ الْآخَرِ، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا، فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا" .
حافظ محمد فہد

ابوہریرہ اور زید بن خالد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے بیان کیا کہ اس کے بیٹے نے ایک آدمی کی بیوی سے زنا کیا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ اللہ کی کتاب سے کروں گا۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے بیٹے کو سو کوڑے لگوائے اور ایک سال کے لیے جلاوطن کر دیا۔ پھر آپ ﷺ نے انیس رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ صبح اس عورت کے پاس جائیں، اگر وہ زنا کا اعتراف کرے تو اسے رجم کر دیں، جب اس عورت نے اعتراف کیا تو انیس رضی اللہ عنہ نے اس کو سنگسار کر دیا۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحدود / حدیث: 1573
تخریج حدیث اخرجه البخاري، الايمان والنذور، باب كيف كانت يمين النبي صلی اللہ علیہ وسلم (6633) ، (6634) ومسلم، الحدود، باب من اعترف على نفسه بالزنى (1697)، (1698)۔