حدیث نمبر: 1569
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُبَادَةَ، يَعْنِي: ابْنَ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "خُذُوا عَنِّي، خُذُوا عَنِّي، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا، الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ" .
حافظ محمد فہد

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھ سے سیکھ لو، مجھ سے سیکھ لو، اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لیے راستہ مقرر کر دیا ہے۔ کنوارا کنواری سے زنا کرے تو ہر ایک کو سو سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت زنا کریں تو سو کوڑے اور رجم (سنگسار کرنا) ہے۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحدود / حدیث: 1569
تخریج حدیث اخرجه مسلم، الحدود، باب حد الزني (1690)۔