مسند الإمام الشافعي
كتاب الحدود— شرعی حدود (سزاؤں) کا بیان
بَابُ الْحَدِّ فِي رِيحِ الشَّرَابِ الْمُسْكِرِ باب: منہ سے نشہ آور مشروب کی بو آنے پر حد لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1565
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ مَعَ فُلَانٍ رِيحَ شَرَابٍ، فَزَعَمَ أَنَّهُ شَرِبَ الطِّلَاءَ وَأَنَا سَائِلٌ عَمَّا شَرِبَ، فَإِنْ كَانَ مُسْكِرًا جَلَدْتُهُ، [ ص: 266 ] فَجَلَدَهُ عُمَرُ الْحَدَّ تَامًّا.حافظ محمد فہد
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کی طرف نکلے اور فرمایا: ”میں نے فلاں شخص سے شراب کی بو پائی ہے اور وہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے طلاء (گاڑھا شیرہ) پیا ہے، میں تحقیق کروں گا کہ اس نے کیا پیا ہے، اگر وہ نشہ آور ہوا تو میں اسے کوڑے لگاؤں گا۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر مکمل حد کا نفاذ کیا۔