حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حُنَيْنٍ يَسْأَلُ عَنْ رَحْلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَجَرَيْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ أَسْأَلُ عَنْ رَحْلِ خَالِدٍ، حَتَّى أَتَاهُ جَرِيحًا. وَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَارِبٍ، فَقَالَ: "اضْرِبُوهُ" ، فَضَرَبُوهُ بِالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَأَطْرَافِ الثِّيَابِ وَحَثَوْا عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَكِّتُوهُ" ، فَبَكَّتُوهُ، ثُمَّ أَرْسَلَهُ. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلَ مَنْ حَضَرَ ذَلِكَ الْمَضْرُوبَ، فَقَوَّمَهُ أَرْبَعِينَ، فَضَرَبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ حَيَاتَهُ، ثُمَّ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ، حَتَّى تَتَابَعَ النَّاسُ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ، فَاسْتَشَارَ فَضَرَبَهُ ثَمَانِينَ.
حافظ محمد فہد

عبد الرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے حنین والے سال نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے کوچ کے متعلق دریافت کر رہے ہیں، تو میں بھی آپ ﷺ کے آگے آگے خالد رضی اللہ عنہ کے کجاوے سے متعلق پوچھتا ہوا چل پڑا، یہاں تک کہ آپ ﷺ ان کے پاس پہنچے اور وہ زخمی حالت میں تھے۔ پھر نبی ﷺ کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو مارو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے ہاتھوں، جوتیوں، اور کپڑوں کے کناروں سے مارا اور اس پر مٹی پھینکی، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس کو ملامت کرو (برا بھلا کہو)۔“ تو صحابہ نے اسے ملامت کی، پھر آپ ﷺ نے اس کو چھوڑ دیا۔ عبد الرحمن بن ازہر نے کہا : پھر جب ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو انہوں نے ان لوگوں سے پوچھا جو نبی ﷺ کے عہد میں مارنے والوں میں شامل تھے، تو انہوں نے چالیس ضربوں کا بتایا، چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں شراب پینے پر چالیس کوڑے لگائے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس ہی رکھے یہاں تک کہ جب لوگ بکثرت شراب پینے لگے تو انہوں نے مشورہ سے اسی (80) کوڑے لگائے۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحدود / حدیث: 1562
تخریج حدیث صحيح من غير هذا الطريق : اخرجه ابو داود، الحدود، باب اذا تتابع في شرب الخمر (4487)، (4488)، (4489) واحمد : 4 / 88 والنسائي في الكبرى (5283) ، (5281) - وصححه الحاكم: (4/ 374، 375)۔