حدیث نمبر: 1560
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاقْتُلُوهُ" لَا يَدْرِي الزُّهْرِيُّ بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ. فَأُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ قَدْ شَرِبَ فَجَلَدَهُ، وَوَضَعَ الْقَتْلَ وَصَارَتْ رُخْصَةً. قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ الزُّهْرِيُّ لِمَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ وَمُخَوَّلٍ: كُونَا وَافِدَيِ الْعِرَاقِ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد

قبیصہ بن ذؤیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر شراب پئے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر پھر شراب پئے تو پھر کوڑے لگاؤ، اگر پھر شراب پئے تو پھر کوڑے لگاؤ، اگر پھر بھی پئے تو اس کو قتل کر دو۔“ زہری رحمہ اللہ کو یہ علم نہیں ہے کہ آپ ﷺ نے قتل کا حکم تیسری مرتبہ کے بعد دیا یا چوتھی مرتبہ کے بعد۔ پھر ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی آپ ﷺ نے اسے کوڑے لگوائے، پھر وہی لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے پھر کوڑے لگوائے، پھر اسے لایا گیا کہ اس نے شراب پی تھی آپ ﷺ نے اسے پھر کوڑے لگوائے اور قتل نہ کیا، اور یہ (قتل سے) رخصت ٹھہری۔

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الحدود / حدیث: 1560
تخریج حدیث صحیح اخرجه ابوداود ، الحدود، باب اذا تتابع في شرب الخمر (4485) والترمذی، الحدود، باب ماجاء من شرب الخمر فاجلدوه ومن عاد في الرابعة فاقتلوه بعد الحديث (1444)۔