مسند الإمام الشافعي
كتاب الحدود— شرعی حدود (سزاؤں) کا بیان
بَابُ لَا يُتَجَافَى لِذِي الْهَيْئَةِ عَنْ حَدٍّ باب: صاحبِ حیثیت یا معزز شخص سے حد ساقط نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1557
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ: سَمِعْتُ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِمَّنْ يَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ يَقُولُ: يُتَجَافَى لِلرَّجُلِ ذِي الْهَيْئَةِ مِنْ عَثْرَتِهِ مَا لَمْ يَكُنْ حَدًّا.حافظ محمد فہد
محمد بن ادریس نے بیان کیا کہ میں نے ان اہل علم سے سنا جو اس حدیث کو جانتے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ عزت دار آدمی کی غلطی سے اس وقت تک درگزر کی جائے گی جب تک کہ اس کی غلطی حد تک نہ پہنچے۔