مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ باب: (مشروبات کے لیے مخصوص) برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 1554
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: لَمَّا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَوْعِيَةِ قِيلَ لَهُ: لَيْسَ كُلُّ النَّاسِ يَجِدُ سِقَاءً، فَأَذِنَ لَهُمْ فِي الْجَرِّ غَيْرِ الْمُزَفَّتِ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے چند برتنوں (میں نبیذ) سے منع فرمایا تو آپ ﷺ سے کہا گیا، ہر آدمی کے پاس مشکیزہ نہیں ہے۔ پھر آپ ﷺ نے سبز روغنی گھڑے کے علاوہ اور گھڑوں (میں نبیذ بنانے) کی اجازت دے دی۔