مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ باب: (مشروبات کے لیے مخصوص) برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 1552
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ، فَسَأَلْتُ: مَاذَا قَالَ؟ قَالُوا: نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کسی غزوہ میں لوگوں کو خطبہ دیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں آپ کی طرف متوجہ ہوا اور میرے پہنچنے سے پہلے ہی آپ ﷺ واپس تشریف لے گئے، میں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے پوچھا کہ آپ نے کیا فرمایا؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے کدو سے بنے ہوئے برتن اور روغنی گھڑے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔