مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ باب: (مشروبات کے لیے مخصوص) برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 1551
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ.حافظ محمد فہد
زہری فرماتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو سے بنے ہوئے برتن اور روغنی گھڑے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔