مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ باب: (مشروبات کے لیے مخصوص) برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 1550
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَنْبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ" . قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَاجْتَنِبُوا الْحَنَاتِمَ وَالنَّقِيرَ.حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کدو سے بنے ہوئے برتن اور روغنی برتن میں نبیذ نہ بناؤ۔“ (ابو سلمہ نے) کہا، پھر ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: تم سبز روغنی گھڑوں اور لکڑی کو کھود کر بنائے گئے برتنوں سے بھی اجتناب کرو۔