مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابٌ فِي الْأَنْبِذَةِ باب: نبیذ (کھجور یا کشمش کے شربت) کا بیان
حدیث نمبر: 1547
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ، وَقَالَ: انْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ.حافظ محمد فہد
معبد بن کعب نے اپنی ماں سے (جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں) روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے دو طرح کے میووں کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع کیا اور فرمایا: ”ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ۔“