مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ باب: ہر نشہ آور مشروب کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1542
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيَّ، يَقُولُ: إِنِّي لَأَوَّلُ الْعَرَبِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَهُوَ مُسْنَدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْبَاذِقِ. فَقَالَ: سَبَقَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَاذِقُ وَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ.حافظ محمد فہد
ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں: بیشک میں پہلا عربی ہوں جس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے باذق سے متعلق پوچھا اور وہ کعبہ سے ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”محمد ﷺ باذق (کی ایجاد) سے پہلے ہی دنیا سے تشریف لے گئے، جو بھی چیز نشہ دلائے وہ حرام ہے۔“