مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ باب: ہر نشہ آور مشروب کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1541
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ أَبَا وَهْبٍ الْجَيْشَانِيَّ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِتْعِ، فَقَالَ: "كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" .حافظ محمد فہد
طاؤوس سے روایت ہے کہ ابو وہب جیشانی نے رسول اللہ ﷺ سے بتع (شہد کی شراب) سے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“