مسند الإمام الشافعي
كتاب الأشربة والأنبذة والأوعية— مشروبات، نبیذ اور برتنوں کے احکام کا بیان
بَابُ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ باب: ہر نشہ آور مشروب کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1540
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبِتْعِ فَقَالَ: "كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ" .حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سے بتع (شہد کی شراب) کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی پینے والی چیز نشہ آور ہو وہ حرام ہے۔“